پاکستان میں کراچی کے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک آج صبح دو مسافر ٹرینوں کے ٹکراجانے سے 17 افراد کی موت اور 40 دیگر زخمی ہو گئے۔ ڈویژنل سپرینٹنڈنٹ ریلوے ناصر نذیر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ لانڈھی ریلوے
اسٹیشن اور جمعہ گوٹھ کے درمیان کھڑی فرید ایکسپریس کو زکریا ایکسپریس نے
پیچھے سے ٹکر ماردی۔ تاہم جناح اسپتال کے انتظامی عہدے داروں نے بتایا کہ اب تک 17 افراد کی لاشیں اسپتال کے مردہ خانے میں لائی جاچکی ہیں ۔